ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / قانون نافذ کرنے والوں کو قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے:اوباما

قانون نافذ کرنے والوں کو قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے:اوباما

Thu, 21 Jul 2016 17:57:41    S.O. News Service

واشنگٹن21جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر نے امریکہ میں تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ "ہم مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے کامیاب نہ ہو سکیں۔"امریکہ کے صدر براک اوباما نے مختلف واقعات میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے تناظر میں ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے افسران کو یقین دلایا کہ انھیں قوم کی "مکمل حمایت" حاصل ہے۔قانون نافذ کرنے والی برادری کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں صدر کا کہنا تھا کہ "ہماری قوم دکھ میں آپ کے ساتھ ہے۔ پولیس پر کوئی بھی حملہ بلاجواز اور ہم سب پرحملہ ہے۔صدر نے لکھا کہ "ہم اس مشکل وقت سے اکٹھے نکلیں گے"۔ انھوں نے امریکہ میں تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ "ہم مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے کامیاب نہ ہو سکیں۔یہ خط 18جولائی کو تحریر کیا گیا جس سے ایک روز قبل ہی ریاست لوزیانا کے علاقے بیٹن روج میں تین پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔رواں ماہ ہی ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے پانچ اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک نمائندہ تنظیم "نیشنل فریٹرنل آرڈر آف پولیس" کے صدر چک کنٹبرے نے اوباما کے خط کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب قانون نافذ کرنے والوں کی معاونت پر کام کیا جائے۔امریکہ میں حالیہ ہفتوں میں پولیس کی طرف سے خاص طور پر سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرے ہوئے اور صدر یہ کہہ چکے ہیں کہ اس ضمن میں لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: